PARC
تبصرے

تبصرے

حسن سجاد، ٹیکنیکل آفیسر، پی اے آر سی
10 اکتوبر، 2018

کونسل کی اُردو ویب سائٹ ادارے کی پروجیکشن اور اُردو کی ترویج کی طرف ایک اہم قدم ہے۔



ساجد محمود، سپریٹنڈنٹ ، پی اے آر سی
10 اکتوبر، 2018

اُردو بطور دفتری زبان استعمال کے بارے میں آئینی ، عدالتی اور حکومتی احکامات و ہدایت کی روشنی میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی اُردو ویب سائٹ کی تشکیل بہت احسن اور متاثر کُن اقدام ہے ۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے زرعی تحقیقی سرگرمیوں ، اہمیت ،زرعی مسائل اور امکانات کو سمجھنے میں آسانی ہو گی اور پاکستان کا ایک عام کسان بھی مستفید ہو گا۔



حسن رشید، کمپیوٹر انجینئر، پی اے آر سی
20 اکتوبر، 2018

اردو کی ویب سائٹ ایک اٰپ ٹو ڈیٹ ویب سائٹ ہے جس سے پی اے آر سی کی سرگرمیوں سے متعلق رہنمائی اور مکمل گائیڈ لائن ملتی ہے جو کہ آپ ایک زرعی ادارے کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔



محمد مشتاق ،فوٹوگرافر، پی اے آر سی
12 اکتوبر، 2018

پی اے آر سی کی اُردو ویب سائٹ معلوماتی ہونے کے ساتھ ساتھ جاذبِ نظر بھی ہے۔ اس میں تمام تر فوٹوز اور ڈیزائن بہت دیدہ زیب ہیں یہ ویب سائٹ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں بہت معاون ثابت ہو گی۔