PARC
اہم کامیابیاں

اسلام آباد گولڈ :مکئی کی ایک امید افزا قسم /ورائٹی

این اے آر سی میں مکئی کی اسلام آباد گولڈ ورائٹی

چیلنج :

  • حقیقتاً بلند مرتفع شمالی علاقہ جات میں بہت کم تحقیق کی گئی
  • ملک کے دیگر زرعی ماحولیاتی علاقوں کے لیے تیار اور جاری کردہ بیجوں کی دیر سے تیار ہونے والی فصلات ان بلند پہاڑی علاقوں کے مختصر دورانیہ کے کاشتی موسم کےلیے موافق نہیں
  • بیماری اور سردی کی برداشت کی حامل مکئی کی ایسی قسم کی تیاری جو زیادہ پیداوار کی حامل ہو اور فصل جلد پک جائے ،کا حصول ایک چیلنج تھا

اقدامات :

  • مکئی کی ایسی نئی قسم کی تیاری کےلیے جدید طریقے اختیار کیے گئے اور نتیجہ میں اسلام آباد گولڈ کے نام سے ان مقاصد سے ہم آہنگ قسم تیار کر لی گئی
  • 1999ء میں تحقیق کا آغاز کیا گیا او رسمٹ اور میکسیکو سے پاپ-5030حاصل کیا گیا ۔مقامی قسم کشمیر گولڈ ماحول سے مطابقت رکھتی تھی مگر کم پیداوار
  • کی حامل تھی جسے پاپ 5030سے کراسنگ میں مادہ کے طور پر استعمال کیا گیا
  • مختلف تجربات اور طریقہ کار اپنانے اور بیجوں کی یکجائی کے بعد تجربہ گاہ ، کھیتوں اور مختلف زرعی ماحولیات میں جانچکاری کی گئی

نتائج :

  • مکئی کی قسم ‘اسلام آباد گولڈ ‘کی رجسٹریشن کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس کے نمونہ جات بیج ،رجسٹریشن اتھارٹی کو ارسال کئے جا چکے ہیں
  • اس کے دانے کا رنگ پیلا ہے اور کٹائی تک سبز رہتا ہے
  • اس کی فصل 105 تا 110دن میں تیار ہو جاتی ہے اور اس کے دانے کی پیداوار 7ٹن کی ہیکٹر جبکہ بھوسہ کی پیداوار 15تا 20ٹن ہے

مستقبل :

  • بیج کی پیداوار کا معاہداتی نظام تاکہ کاشتکاروں تک مستند و معیاری بیج کی رسد ممکن ہو سکے

شراکتدار:
ڈاکٹر محمد اشرف ، ملک حق نواز (مرحوم) بریڈنگ / ورائٹی ڈویلپمنٹ
ڈاکٹر حبیب اقبال جاوید (اینٹامولوجی) اور ڈاکٹر راشد سلیم (ایگرونومی)، این اے آر سی