PARC
اہم کامیابیاں

جوہر :جوار کی ایک امید افزا قسم

این اے آر سی میں موجودہ جوار کی جوہر ورائٹی

جوار کا سٹہ پختگی کے مرحلے میں

چیلنج :

  • اس فصل کو تحقیق و ترقی کے حوالے سے مناسب توجہ نہ دینے کے باعث ملک کے بارانی علاقوں میں بہترپیداواری صلاحیت والی اقسام تیار نہ ہو سکیں
  • کم فی ایکڑ پیداوار
  • ہدف یہ تھا کہ ایسی زیادہ پیداواری صلاحیت والی اقسام تیار کی جائیں جو خشک سالی کر برداشت ، نقصان دہ حشرات کے خلاف مدافعت جیسی خواص کی حامل ہوں

اقدامات :

  • جوار کی ایسی قسم کی تیار ی کےلیے آئی سی آرآئی اور ایس اےٹی بھارت سے 120ایکسٹینشنز کے حصول کے بعد کام شروع کیا گیا اور این اےآرسی میں تجربات کیے گئے کم وقت میں ورائٹی کی تیاری کےلیے جدید اخترائی طریقہ کار اختیار کیے گئے
  • بیجوں کی یکجائی کے بعد منتخب مواد کو انتہائی بنیادی کھیت پر فصل کاری مختلف مقامات اور ملک کے مختلف زرعی ماحولیاتی علاقوں میں پیداواری مطابقت کے حوالے سے تجربات کئے گئے ۔تجارتی بنیادوں پر ورائٹی کے اجراءکے لیے تقریباً10سال کا عرصہ لگا

نتائج :

  • ملک کے تمام صوبوں کے بارانی علاقوں کے لیے جوار کی نئی قسم ‘جوہر’2006ء میں جاری کی گئی
  • اس کے دانہ کا رنگ سفیدی مائل ،نیم ملائم ہے اور یہ 110 تا 120 دن میں تیاری ہوتی ہے
  • اس ورائٹی میں دانہ کی فی ایکڑ پیداوار 4 سے 5ٹن ہے جبکہ بھوسے کی پیداوار 15 سے 18ٹن فی ہیکٹر ہے

مستقبل :

  • بیج کی پیداوارکا معاہداتی نظام کاقیام جس سے مستند اور معیاری بیج کاشتکاروں میں پہنچانے میں مدد ملتی ہے

شراکتدار:
ڈاکٹر محمد اشرف اور جناب محمد نعیم ، بریڈنگ/ورائٹی ڈویلپمنٹ
ڈاکٹر حبیب اقبال جاوید ،اینٹامولوجی
ڈاکٹر رشید سلیم اور ڈاکٹر عبدالشکور(ریٹائرڈ) ،ایگرونومی