PARC
تعارف

کونسل کے اغراض ومقاصد اور انتظام و انصرام


(a)زرعی تحقیق اور اس میں معاونت،فروغ و ارتباط کے لیے عملی اقدامات کرنا؛
(b)تحقیقی نتائج سے جلد از جلد استفادہ کے لئے انتظامات کرنا؛
(c)خاص طور پرزرعی تحقیق کے موجودہ پروگرام میں موجود فرق کو دورکرنے کے لئے تحقیقی اداروں کا قیام؛
(d)زرعی علوم کے شعبوں میں اعلیٰ درجہ کی سائنسی افرادی قوت کی تربیت کا انتظام؛
(e)زرعی معلومات کی تخلیق،حصول اور نشرواشاعت؛
(f)ایک تحقیقی و حوالہ جاتی کتب خانہ (ریسرچ اینڈ ریفرنس لائبریری) کا قیام و اہتمام؛
(g)مذکورہ بالا امور سے متعلق کسی بھی دیگر قسم کے افعال کی انجام دہی

انتظام و انصرام

بورڈ آف گورنرز۔

(1)کونسل کے جملہ امورومعاملات کا کنٹرول،حکم اور نگرانی کا مکمل اختیاردرج ذیل ارکان پر مشتمل ایک انتظامی بورڈ (بورڈ آف گورنرز ) کے پاس ہے :
(i)صدر
(ii)چیئرمین
(iii) پانچ کل وقتی ارکان(ممبران)؛ اور
(iv)دیگر چند ارکان جن کا تقرر وقتاً فو قتاً چئرمین کی سفارشات پر وفاقی حکومت کرتی ہے؛
(2) چئیرمین اور دیگر ارکان کا تقرر سرکاری جریدہ( گزٹ) میں اعلانیہ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔

صدر(پریزیڈنٹ)

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق بالحاظ عہدہ بورڈ آف گورنرز کے صدر ہیں