PARC
وفاقی وزیر

وفاقی وزیر

مخدوم خسرہ بختیار

وفاقی وزیر برائےوزارتِ قومی تحفظ خوراک و تحقیق

مخدوم خسرہ بختیار کو وفاقی وزیربرائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق تعینات کر دیا گیا۔ اس سے پہلے وہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ وہ 2004 میں پہلی بار سٹیٹ منسٹر برائے بین الاقوامی تعلقات بنے اور اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ اسکے بعد 2008 میں انہوں نے رحیم یار خان سے پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے الیکشن لڑا اور جیتے ۔ 2013 میں انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور جیت انکا مقدر بنی۔ بعد میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو جائن کیا۔ 2018 کے الیکشن میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے الحاق کیا اور اس الیکشن میں بھی جیت انکا مقدر بنی اور وہ وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق تعیناتی سے پہلے تک وزارت منصوبہ بندی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔