PARC
نظامت اردو

اہم کامیابیاں نظامت اردو

نفاذاردو سے متعلق کیے گئے اہم اقدامات

نظامت اردو ،پاکستان زرعی تحقیقاتی کو نسل نے قومی زبان اردو کے بطور سرکاری زبان نفاذ سے متعلق دستور پاکستان کے تقاضوں، عدالت عظمیٰ کے حکم اور وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں متعدد اقدامات کیے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے :

i. اردو دفتری مراسلت، طریق کار اور کمپیوٹری سہولیات کے عنوان سے تربیتی پروگرام کے تحت تا حال چھ تربیتی کورسز میں کونسل کے 200سے زائدملازمین کی تربیت
ii. کونسل کے تمام دفاتر میں دفتری کام اردو میں انجام دینے کے لیے اردو سوفٹ ویئرز(اِن پیج ،یونی کوڈ،اردو انسٹالر وغیرہ) کی فراہمی
iii. سارک، کراچی میں اردو میں سائنس نگاری و ترجمہ کاری—– اہمیت،مسائل و امکانات کے عنوان پر علمی سیمینار کا انعقاد
iv. عالمی یوم ترجمہ کے موقع پرقومی زرعی تحقیقاتی مرکزاسلام آباد میں ”زرعی تحقیق وترقی میں اردو تراجم کی اہمیت ،مسائل اور امکانات“ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
v. سینٹ اور قومی اسمبلی کی جانب سے موصولہ سوالات کے جوابات اور ضمنی مواد کی ا نگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی فراہمی
vi. کونسل اور اس کے ذیلی دفاتر میں ناموں کی تختیوں اوربورڈوں کو اردو زبان میں آویزاں کرنا
vii. ادارہ فروغ قومی زبان سے دفتری زبان واردو مراسلت سے متعلق کتب ورسائل کی پی اے آر سی لا ئبریری میں عام استفادہ کے لیے دستیابی
viii. نفاذ اردو کے اقدامات پر عمل درآمد کے لیے تمام ذیلی مراکز اور دفاتر میں فرد مسئول (فوکل پرسن )کی تعیناتی اور اجلاس
ix. وقتاً فوقتاً موصولہ توسیعی مواد (ترشاوہ پھلوں کا انصرام، دیگر موصولہ رپورٹس وغیرہ) کا اردو ترجمہ
x. مختلف تقریبات میں وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق اور صدر نشین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی جانب سے قومی زبان اردو میں خطابات اور پیغامات کا آ غاز
xi. پی اے آ ر سی ویب سائٹ پر کسان کار نر کے نام سے اہم اور مفید زرعی تحقیقی اور توسیعی معلومات کی اردو میں کاشتکاروں کے لیے اشاعت
xii. کونسل کی اردو ویب سائٹ کی تیاری پر بھی کام جاری ہے
xiii. نظامت کے زیر انتظام زرعی اصطلاحات اور الفاظ پر مشتمل ایک کشاف (Descriptive Dictionary) کی تیاری بھی زیر غور ہے۔
xiv. تربیتی مواد پر مشتمل دفتری اردو تربیتی مینوئل کی تیاری زیر تکمیل ہے