PARC
نظامت اردو

تعارف دفتری اردو

قیام

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں نظامت اردو کا قیام کابینہ ڈویڑن ، حکومت پاکستان کی جانب سے قومی زبان کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کے فیصلے کے تحت ستمبر 2015ءمیں سینئر ڈائریکٹر محمد اسلم الوری کی سربراہی میں عمل میں لایا گیا ہے۔

ہماراعزم

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ملک کا ممتاز اور موقر ترین زرعی تحقیقاتی ادارہ ہے جو وطن عزیز میں پائیدار بنیادوں پر زرعی خود کفالت اور قومی سطح پر تحفظ خوراک کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ زرعی تحقیق اسی وقت مفید و موثر ہوسکتی ہے جب زرعی سائنسدانوں کی تحقیقی کاوشوں سے حاصل ہونے والی مفید معلومات و تجربات اور تحقیقی نتائج کو زرعی معیشت سے وابستہ متعلقہ طبقات خاص طور پر کسانوں تک جلد ازجلد منتقل کیا جائے۔

اغراض و مقاصد

  • کونسل اور اس کے ذیلی اداروں میں دفتری زبان کے طور پر قومی زبان کو رائج کرنا
  • زرعی تعلیم، تحقیق اور توسیع کے شعبوں میں قومی زبان کا فروغ
  • بطور دفتری زبان نفاذاردو کی کوششوں/میں دیگر صوبائی زرعی تحقیقاتی اداروں کی تکنیکی معاونت اور رہنمائی
  • قومی زبان میں ابلاغی صلاحیتوں کے فروغ کے لئےاستعداد سازی اور تربیتی پروگرام منعقد کرنا
  • جدید اطلاعاتی و ابلاغی ٹیکنالوجیز پر مبنی قومی زبان میں مختلف تربیتی و معلوماتی پراڈکٹس تیار کرنا
  • اردو کے نفاذو ترویج کے سلسلے میں ادارہ فروغ قومی زبان کے ساتھ مثبت اور تعمیری روبط قائم کرنا
  • قومی زبان میں کونسل کی ایک جامع ویب سائٹ کی تیاری

  عملی پیش رفت

  • سرکاری و دیگر مقاصد کے لئے نفاذ قومی زبان کے فروغ کی غرض سے نظامت اردو کے نام سے ایک الگ نظامت کا قیام
  • مارچ 2015ءمیں اے آرڈی پی بجٹ سے نظامت اردو کے قیام کے ذیلی منصوبہ کی باقاعدہ منظوری
  • پی اے آرسی اور اس کے ذیلی اداروں کے اندر اور باہر ناموں اور عہدوں کی تمام تختیاں اور بورڈز کو اردو میں آویزاں کرنا
  • ارکان پارلیمان (قومی اسمبلی و ایوان بالا) کے سوالات کا اردو میں جواب تیار کرنا
  • پی اے آرسی کی ویب سائٹ کو اردو میں منتقل کرنے کا آغاز ہوچکا ہے
  • بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سمیت تمام سرکاری تقریبات کی کارروائی کا اردو میں آغاز
  • قانونی دستاویزات کا اردو ترجمہ

مکمل ترجمہ  

  • پی اے آرسی آرڈیننس مجریہ1981ئ
  • پی اے آرسی قوانین مجریہ1984ئ
  • پنشن کاغذات و دستاویزات

زیر تکمیل

  • پی اے آرسی قواعد ملازمت ، مجریہ 1984ئ
  • پی اے آرسی قواعد صحت ، مجریہ1190ئ
  • پی اے آرسی کی مختلف پالیسیوں کا اردو ترجمہ
  • زرعی موضوعات پر تحقیقی ، معلوماتی اور ترغیبی لٹریچر کی تیاری اور حوصلہ افزائی
  • روز مرہ فارم و اسٹیشنری کا اردو ترجم
  • سیکورٹی کارڈز،میڈیکل کارڈ، تعارفی کارڈ،
  • دعوت نامے،اطلاع نامے،سرکلر، مراسلہ جات
  • طلب نامہ گاڑی،سامان تحریر کی طلبی،علاج معالجہ فارم
  • رخصت فارم،زائدالوقتی الاونس فارم،عدم اعتراض فارم، زرعی مشینری اور خدمات و سہولیات کی طلبی وغیرہ
  • بھرتی، سازو سامان کی خریداری اور ملازمت سے متعلق اشتہارات کی اردو میں اشاعت
  • ملازمین (ایس پی ایس۔6تک)کی سینیارٹی فہرستیں اردو میں تیار کی جارہی ہیں