PARC

زرعی تحقیقی مرکز برائے پہاڑی علاقہ جات،گلگت بلتستان

تین عظیم پہاڑی سلسلوں ہمالیہ ،قراقرم اور ہندوکش کے سنگم پر واقع یہ زرعی تحقیقاتی مرکز گلگت بلتستان میں زراعت کی بہتری اور ترقی کے لیے پی اے آ رسی کی طرف سے قائم کردہ پہلا بڑا تحقیقی ادارہ ہے۔جس کی بنیاد سال 1984ءمیں رکھی گئی اور وقتاًفوقتاًادارےکو وسعت اور ترقی دی جاتی رہی ہے۔گلگت بلتستان پہاڑوں پر مشتمل ہےجس کا صرف ایک فیصد علاقہ زیر کاشت ہے اور بقیہ علاقوں میں قدرتی جنگلات یا چراگاہیں واقع ہیں ۔باغبانی اور جنگلات اس علاقے کی زراعت میں اہم کردار رکھتے ہیں ۔علاوہ ازیں ماہی گیری ، ادویاتی جڑی بوٹیاں ،گلہ بانی جیسے شعبوں میں کسانوں کی معاشی بہتری اور اس علاقے کی ترقی کےلیے شاندار امکانات موجود ہیں ۔گلگت بلتستان کو جغرافیائی محل وقوع اور موسمی حالات کی بنیاد پرفصلات کی کاشت کےحوالےسے دو حصوں(بالائی و زیریں ) میں تقسیم کیا گیا ہے۔یہ تحقیقاتی مرکز گلگت بلتستان کے ان مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاشت کاروں کےلیے زراعت کے تمام شعبوں میں تحقیقات اور ترقیات کےلیے مصروف عمل ہے ۔او ر اس سلسلے میں بہتر نتائج کے لیے فصلات ،قدرتی وسائل ،گلہ بانی اور ماہی پروری سے متعلق امور اور مسائل کو انجام دینے اور حل کرنے کے لیے ایک مربوط اور منظم تحقیقی نظام وضع کیا گیا ہے ۔

جناب شیر احمد، ڈائریکٹر جنرل

ای میل:sherahmed2001pk@gmail.com

ٹیلی فون نمبر05811924214

موبائلِ03555404989