PARC

تعارف

سماجی علوم ڈویژن اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے چا روںصو بوں میں اپنے ذیلی اداروں کے ذریعے سر گرم عمل ہے۔ اس ڈویژن کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں۔

  • وفاقی و صوبائی تحقیقی و توسیعی اداروں ،زرعی جامعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے اشتراک اور تعاون سے زراعت سے متعلق مختلف موضوعات پر تحقیق
  • کسانوں کی ضروریات کے تناظر میں جدید ٹیکنالوجی ، ایجادات اور اختراعات کا تجزیہ
  • جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل
  • ٹھوس تحقیقات کے نتائج کی بنیا د پر کسانوں ، فیصلہ ساز اداروں اور تحقیقی محکموں کے درمیا ن یکسوئی اور موافقت پیدا کرنا

ان مقاصد کے حصو ل کے لیے درست و مستند معلومات اور ڈیٹا کا حصول اور فراہمی بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ملک بھر کے مختلف زرعی ماحولیاتی خطوں کے حالات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوے مختلف نوعیت کے سروے اور مطالعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ زراعت کے حوالے سے درپیش مسائل کی نشاندہی اور حل اور وسائل کے درست اور نفع بخش استعمال کے لیے بہتر فیصلے اور طریقے کار اختیار کیے جا سکیں۔نتیجے میں زراعت سے متعلقہ تمام حاملین مفاد کی استعداد سازی ہو سکے اور زیادہ سے زیادہ معاشی اور سماجی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

  • ملک کے مختلف زرعی ماحولیا تی علاقوں میں تحقیقی تر جیحات کا تعین
  • مختلف فصلاتی نظاموں میں گندم کی بروقت بوائی جیسے مسئلہ کی نشاندہی
  • وسائل کی بچت کی ٹیکنالوجیز کی جانچکاری
  • نئی اقسام کے فروغ پر سروے
  • پیداواری فرق پر تجزیات
  • زرعی تحقیق پر سرمایہ کاری کے اثرات کا جائزہ
  • حشرات کش زہروں کے استعمال کے اثرات پر سائنسی معلومات کی جمع کاری اور پالیسی سازی کے لیے فراہمی
  • پائیدار اور مستحکم ٹیکنا لوجیز کی دیگر توسیعی اداروں کے اشتراک سے فروغ
  • پھلوں ،سبزیوں اور پھولوں کی مارکیٹنگ کے ڈھانچہ ،انتظام ،ترقی اور اخراجات پر تفصیلی مطالعات
  • ٹیکنا لوجی کی کسانوں تک منتقلی کے لیے فیلڈڈیز کا انعقاد
  • اگلے اور پچھلے روابط کے ذریعے ٹیکنالوجی کی ایجاد و پھیلاو کی غرض سے ادارتی میکانیوں پرغور و خوض
  • ان ٹیکنالوجیز ، معلومات ، اور مہارتوں کی تیاری اوراشاعت کے لیے حاملین مفاد کی استعداد سازی
  • ٹیکنالوجیز اور تجرباتی اعدادو شمار کی معاشی جانچکاری کے عمل میں موزوں سروے ڈیزائن اور طریق کارکی تشکیل کے لیے صوبائی سطح پر استعداد و صلاحیتوں کا فروغ
  • نئے ابھرتے پیداواری نظاموں کی حرکیات اور چھوٹے کاشتکاروں کےلیے مارکیٹ مواقع کا مطالعہ
  • عمدہ بیجوں ، حیاتیاتی ایندھن ، بعد از برداشت ،ٹیکنالوجی کے تجارتی پیمانے پر قابل عمل ہونے کا تجزیہ
  • سماجی معاشی تحقیق اور ویلیوچین تجزیہ کی غرض سے عاملین مفاد کی استعدادسازی