PARC

جنوبی زرعی تحقیقاتی مرکز کراچی(SARC)

کونسل کے زیر انتظام ایک اہم تحقیقی مرکز کراچی میں جنوبی زرعی تحقیقاتی مرکز (SARC)کے نام سے جامعہ کراچی میں قائم ہے ۔اس مرکز میں انصرا م ذخیرہ اناج ، معیار بندی ، ضرر رساں حشرات پر قابو /تدارک ،فصلاتی بیماریوں ،ساحلی فقاریہ حشرات پر قابو،گنے کی فصل اور اہم شہری علاقوں میں شیر بانی جیسےشعبوں میں تحقیق پر توجہ دی جاتی ہے اور اس مقصد کےلیے متعدد نظامات مصروف عمل ہیں ۔اس مرکز نے مختلف تکنیکی اور تحقیقی حوالوں سے کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں مختلف پھلوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ، پروڈکٹس کی تیاری اور پیٹنٹ (Patents)کا حصول قابل ذکر ہیں۔