PARC

بلوچستان زرعی تحقیقاتی و ترقیاتی مرکز کوئٹہ

ملک میں بنجر اور خشک علاقوں میں زرعی تحقیق کی ضرورت کے پیشِ نظر ابتدائی طور پر تحقیقی ادارہ برائے خشک علاقہ جات کے صدر دفتر کا قیام 1971میں بہاولپور میں عمل میں آیا تھا جبکہ ڈیرہ اسمعیل خان ،عمر کوٹ کوئٹہ میں ذیلی دفاتر بھی قائم کیے گئے تھے۔ ؛1981ء میں نظر ثانی شدہ اسکیم مزید پانچ سال کے لیے منظور کر لی گئی ۔سال 1985ء میں ICARDAکے تحت چلنے والے پراجیکٹ MARTکےذریعے یو ایس ایڈ کی معاونت سے عملی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا ۔تحقیقی ادارہ برائے بارانی خشک علاقہ جات، کوئٹہ (AZRI)کو سال 1996ءمیں ترقی دے کر تحقیقی مرکز(AZRC)کر دیا گیا اور ڈیرہ اسماعیل خان،عمر کوٹ ،بہاولپور میں واقع تحقیقی ادارہ جات برائے خشک علاقہ جات اس مرکز کے ذیلی دفاتر قرار دیے گئے بطور تعلیمی ادارے تکنیکی و مالی اختیارات سمیت ازری کوئٹہ کے ماتحت کر دیے گئے ۔2004-05ء تمام تحقیقاتی ادارے (AZRI)کوئٹہ سے الگ کر دیے گئے ۔
سال 2014ء میں اس مرکزکا نام تبدیل کر کے بلوچستان زرعی تحقیقاتی و ترقیاتی مرکز رکھ دیا گیا جس کا صدر دفتر کوئٹہ میں قائم ہے۔اور صوبہ بلوچستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زرعی تحقیقی نظام کو وسعت دی ہےجس کے تحت صوبہ بھر میں پانچ اضلاع میں تحقیقاتی ادارے قائم کیے گئے ہیں جو قدرتی وسائل کے موثر انتظامات کے ذریعے زرعی پیداواربشمول (پانی ، زمین ،چراگاہیں ،مال مویشی ،ادویاتی جڑی بوٹیاں ،ماہی پروری ) میں ترقی اور فروغ کےلیے سرگرم عمل ہے۔

رابطہ

ڈاکٹر عبد الحنانڈائریکٹر جنرل،BARDC- کوئٹہ

رابطہ نمبر: (92-81) – 9213286-7

ای میل:ِahburiro@gmail.com