PARC
قومی روابط برائے زرعی تحقیق

قومی روابط برائے زرعی تحقیق

ملک بھر میں صوبوں کے تعاون و اشتراک سے زرعی تحقیق و توسیع کو فروغ دینےکے لیے قومی سطح پر مختلف فورمز کی تشکیل اور مفاہمتی یاد داشتوں کے ذریعے ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے ۔قومی سطح پر زرعی روابط اور تعلقات کے اس نظام نےکاشتکاروں اور دیگر زرعی شعبوں میں جدید زرعی ٹیکنالوجیز کے فروغ ، کونسل کی اپنی تحقیق اوربین الاقوامی زرعی تحقیقی اداروں سے حاصل نئے بیجوں اور اقسام کی تقسیم ،قومی زرعی تحقیقاتی نظام میں مختلف تحقیقی اداروں کی سرگرمیوں کے درمیان بہتر تقسیم کاراور بہتر تعاون و اشتراک میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔زراعت میں پالیسی سازی ،نفاذ ، عمل درآمد ، تحقیق ، منصوبہ بندی ،توسیع کے ذریعے بہتر پیداواری صلاحیت کے حصول کے لیے تمام حاملین مفاد کی شمولیت، وفاقی اور صوبائی زرعی اداروں کے ملازمین کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تربیت ایک موثر اور بنیادی کردار رکھتی ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیےپاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے 32سےزائد مختلف زرعی جامعات ، سرکاری و نجی تحقیقی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔علاوہ ازیں ملک کی زرعی تحقیقی ضروریات کے پیش نظر درج ذیل کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

  • بین الصوبائی زرعی تحقیقی رابطہ کمیٹی
  • وائس چانسلرز فورم
  • بین الوزارتی رابطہ کمیٹی
  • کسان ایسوسی ایشن
  • زرعی فورم برائے خواتین