PARC
زرعی خبریں

پی اے آر سی میں زرعی روابط پروگرام (اے ایل پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا انعقاد

September 23, 2019

<-- wp:html -->

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں زرعی رابطوں کے پروگرام (اے ایل پی)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کا انعقاد
اے ایل پی بھر پور معاونت کے ذریعے زرعی تحقیق کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ محمد ایوب چوہدری، چیئر مین پی اے آر سی

زرعی رابطوں کے پروگرام (اے ایل پی) کا مقصد پاکستان کے طویل مدتی ترقیاتی اہداف کے مطابق زرعی تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اس کی تائید کرنا ہے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان زرعی شعبے میں طویل مدتی سائنسی تعاون کو فروغ دینا اور روابط کو مستحکم کرنا ہے۔ محمد ایوب چوہدری، چیئر مین پی اے آر سی نے زرعی رابطوں کے پروگرام (اے ایل پی) کے بورڈ آٖف ڈائریکٹرز کے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، صدر دفاتر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں منصوبہ جات کی فنڈنگ کے لئے سفارشات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چیئر مین پی اے آر سی نے کہا کہ ALP منصوبہ پاکستان کی زرعی تحقیق و ترقی کے لیے امریکہ کے تعاون سے شروع کیا گیا تا کہ طویل مدتی زرعی نظام کو تقویت بخشی جا سکے۔چیئرمین پی اے آر سی نے شرکاء پر زور دیا کہ پراسسنگ ٹائم کو کم سے کم کیا جائے اور اچھی کوالٹی کی تحقیق کو اپنایا جائے۔اجلاس میں ممبر (زراعت) پی اینڈ ڈی بورڈ، پنجاب، اسسٹنٹ چیف (زراعت)پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ، سندھ، چیف زراعت و ماحولیات سیکشن، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، خیبر پختونخواہ حکومت اور چیف خوراک و زراعت، وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات، جی او پی سیکورٹی کمشنر اور پی اے آر سی کے تمام ممبران نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد منیر احمد، ڈی جی پلاننگ، پی اے آر سی اور اے ایل پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اے ایل پی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حکومت کے تعاون سے پی اے آر سی میں مسابقتی گرانٹ کے لئے قائم کردہ ایک اوقاف فنڈ ہے جو زراعت کے بنیادی تحقیقی منصوبوں کے لئے استعمال ہو تا ہے جو کہ زراعت کے شعبے کے پاکستان کی طویل مدتی تحقیق اور ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔
اجلاس میں مجموعی طور پر 36منصوبوں کو تشخیص اور منظوری کے لئے پیش کیا گیاجن میں 18پلانٹ سائنسز ڈویژن سے، 8 اینیمل سائنسز ڈویژن سے، 6سوشل سائنسز ڈویژن اور 4 قدرتی وسائل ڈویژن کی جانب سے پیش کئے گئے۔ تمام تکنیکی ممبران نے اپنے متعلقہ ڈویژن کے لئے پروجیکٹ پیش کئے نیز اجلاس کے تمام شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ 27 منصوبہ جات کو اے ایل پی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی جانب سے منظور کیا گیا جو کہ فصلوں، جانوروں، سماجی اور قدرتی علوم پر مشتمل ہیں۔ زرعی روابط پروگرام (اے ایل پی) ان تمام منظور شدہ منصوبہ جات کو فنڈز فراہم کرے گا۔ان منصوبہ جات کی مدد سے ملک زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہو سکے گا۔

<-- /wp:html -->