PARC
اہم کامیابیاں

ٹرائیکو گراما کیلونس کے ذریعہ گنے کی سنڈی کا حیاتیاتی کنٹرول

چیلنج:

  • گنے کی فصل کو مختلف اقسام کی سنڈیاں نقصان پہنچاتی ہیں
  • ہر سال کاشتکاران ، ان سنڈیوں کے تدارک کے لیے کروڑوں روپے کی کیڑے مار ادویات استعمال کرتےہیں
  • ان کیمیائی مرکبات کے استعمال سے ناصرف انسانی صحت اور ماحول پر نقصان دہ اثرات ہوئے ہیں بلکہ ان اثرات میں مدافعت بھی پیداہو جاتی ہے
  • گنے کی فعل ان سنڈیوں کے کئی قدرتی دشمن ہیں جیسا کہ ٹرائیکو گراما کیلونس جو کہ ان حشرات کو انڈوں میں پیداہونے سے پہلے ہی ختم کر دیتا ہے
  • اصل پہلو یہ تھا کہ ٹرائیکو گراما کیلونس کی کثیر پیمانےپر افزائش کی تکنیک تیار کی جائے اور کسانوں تک پہنچائی جائے

اقدامات:

  • 2000ء کی دہائی کے آغاز میں این اےآرسی میں مربوط انصرام ضارپروگرام نے ٹرائیکو گراما کی بہتر پیمانے پر افزائش کی تکنیکس پر کام شروع کیا
  • 2003ء سے کثیر افزئش کی ٹیکنیکس کی مختلف شوگر ملوں اور کاری اداروں میں کامیاب مظاہرہ کیا جاچکاہے اس کے ساتھ ساتھ اس ٹیکنالوجی کو استعداد سازی پروگرامز کے ذریعے دیگر عام صارفین تک بھی پہنچایا گیاہے

نتائج :

  • کثیر افزائشی سہولیات بارہ شوگر ملوں میں قائم کی گئیں ہیں جو 25ہزار ایکڑ سے زائد گنے کی کاشت کی زمینوں کو سنڈی کے حیاتیاتی کنٹرول کے حوالے سے خدمات فراہم کر رہی ہیں
  • زرعی جامعات اور چینی کی صنعت سے وابستہ 75زرعی ماہرین اور ٹیکنیشنز کو تربیت دی گئی ہے تاکہ اس ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جاسکے

مستقبل :

  • چینی کی صنعت کے ساتھ تعاون و روابط کے ذریعہ ٹیکنالوجی کا فروغ اورنجی شعبہ میں کثیر افزائش کی مساوی ٹیکنالوجی کے لیے پلیٹ فارم
Sugar cane stem borer
Trichogramma parasitizing
Host rearing chambers
Tricho cards in field
Contributors
Dr. Ehsan-ul-Haq and other IPMP scientists