PARC
اہم کامیابیاں

جین بینک :پاکستان میں تحفظ حیاتیاتی تنوع کی واحد جدید ترین سہولت

چیلنج :

  • تحفظ خوراک ایک قومی اور عالمی موضوع ہے ۔ اس کا انحصار حیاتیاتی تنوع کے ذریعے بہتر اقسام کی تیاری پر ہے تاکہ بیماریوں ، قحط /خشک سالی اور موسمیاتی تبدیلی جیسی مشکلات میں بھی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے ۔زیر سمند سے کے ٹو کی بلندیوں میں موجود پاکستان حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ملک ہے جو کہ مختلف زرعی موسمیاتی ماحولیات میں پھیلا ہوا ہے ۔
  • قدرتی آفات اور انسانی اقدامات اس حیاتیاتی تنوع کو خطرناک حد تک تیز رفتار ی سے منفی طور پر متاثر کر رہی ہیں جس سے تحفظ خوراک کو بھی خطرات لاحق ہو رہے ہیں ۔
  • ایک طویل عرصہ میں پودوں میں پیداہونے والی خصوصیات مصنوعی طریقہ سے تخلیق نہیں کی جاسکتیں لہٰذا قومی زرعی تحقیقاتی نظام کو جرم پلازم (بیج )کی فراہمی کےلیے قومی سطح پر حیاتیاتی تنوع کا تحفظ بہت ضروری ہے ۔مطلوبہ خصوصیات کو شامل کرنے سے حیاتیاتی ذخیرہ میں بہتری کے لیے جرم پلازم کی بین الممالک تبادلے کے لیے بین الاقوامی روابط درکار ہیں ۔ملک میں موجود متنوع زرعی ماحولیاتی علاقوں میں موجود امکانات کو مکمل استعمال میں لانے کےلیے ضروری ہے کہ غیر ممالک سے نئے پودوں کی نئی اقسام بھی متعارف کر ائی جائیں تاکہ خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اقدامات :

  • پی اےآرسی نے 1972ء میں PL-480پراجیکٹ ‘چاول کے بیج کی جمع آوری ‘کے تحت بیجوں کی جمع آوری اور تحفظ کے ذریعہ ایک جین بینک کا قیام کا عمل شرو ع کیا ۔
  • 1978ء میں پی اےآرسی نے ‘تلاش ‘جمع آوری ‘تحفظ اور تجزیہ ‘کا ایک پروگرام شروع کیا اور این اےآرسی میں ایک چھوٹا جین بینک قائم کیا گیا ۔
  • 1993ء میں جائیکا نے پاکستان میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ جرم پلازم کے تحفظ اور تحقیق کے لیے ایک جین بینک کے قیام میں تعاون فراہم کیا ۔
  • اب تک 99مطالعاتی دوروں میں مقامی PGRsجمع کی گئیں اور دنیا بھر سے 75سے زائد مقامات USDA, ICARDA,ICRISAT
    JICA, IRRI, AVRDC, INIBAP, CIMMYT یسی بین الاقوامی تنظیمات کے ذریعہ غیر مقامی PGRsبھی حاصل کی گئیں ہیں ۔
  • 2009ء سے مقامی PGRsسوالبرڈگلوبل سیڈوالٹن ناروے ، آئی آر آرآئی فلپائین ، اور اکارڈا،شام /تیونس کے پاس متبادل حفاظت کے طور پر رکھے جاتے ہیں ۔
  • 2013ءسے سیب ،آڑو، بادام ،جامن ، امرود،انگور،انار اور جڑی بوٹیاں کے کلون ذخیرہ کار بنک بھی قائم کئے گئے ہیں ۔

نتائج:

  • قومی جین بینک فی الحال 400نباتاتی اقوام کے 30ہزارسے زائد اندراجات رکھتا ہے تاکہ مقامی اور غیر مقامی نباتاتی تنوع کو محفوظ کیا جاسکے۔ یہ جین بینک قومی سطح پر کاشتکاروں اور محققین کو سالانہ 7000حیاتیاتی مواد فراہم کرتا ہے تاکہ فصلات کی بہتری پروگرام میں استعمال کیے جاسکیں
فصلات خصوصیات
گندم پیداواری ، خشک سالی مدافعت ، رج الم وی گلوٹنین
چاول پودے کی قسم ، مختصر دورانیہ ، پیداوار،دانے کی خصوصیات
مکئی مختصر دورانیہ
دالیں مختصر دورانیہ ، پیداواری
سرسوں پیداواری
نیشنل جین بنک آ ف پاکستان آئی اے بی گی آر ، این اے آر سی ، اسلام آباد
نیشنل جین بنک آ ف پاکستان آئی اے بی گی آر ، این اے آر سی ، اسلام آباد
نیشنل جین بنک آ ف پاکستان آئی اے بی گی آر ، این اے آر سی ، اسلام آباد
نیشنل جین بنک آ ف پاکستان آئی اے بی گی آر ، این اے آر سی ، اسلام آباد
نیشنل جین بنک آ ف پاکستان آئی اے بی گی آر ، این اے آر سی ، اسلام آباد
نیشنل جین بنک آ ف پاکستان آئی اے بی گی آر ، این اے آر سی ، اسلام آباد