PARC
اہم کامیابیاں

جنگلی سوروں ،سیہہ اور چوہوں کا کنٹرول

چیلنج :

  • فقاریہ حشرات /جانوروں میں جنگلی سور،سیہہ اور چوہے زرعی فصلات کے لیے ایک سنگین خطرہ ہوتے ہیں
  • خصوصاًجنگلی سور گنے ، مکئی ،گندم اور سبزی کی فصلوں کے لیے بھاری نقصان کا سبب بنتے ہیں
  • حتی کہ جب یہ خوفزدہ ہو تو انسانی جان کے لیے بھی خطر ناک ہو سکتا ہے
  • سیہہ جنگلی پودوں ، سبزیوں ،باغات اور آبپاشی کے نظام کو نقصانات پہنچا سکتے ہیں چوہے چاول میں سے 6سے 10فیصد ،مونگ پھلی میں 20فیصد ،گندم میں 4سے 8فیصد اور گنے میں 8فیصد تک کمی اور نقصان کا باعث ہیں
  • چوہے ذخیرہ شدہ اجناس کو نہ صرف براہ راست نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ اپنے پیشاب ، فضلات اور بالوں کی وجہ سے ان اجناس کو آلودہ بھی کرتے ہیں
  • بنیادی ہدف یہ تھا کہ ایسی موثر اور باکفائیت ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے جن کے ذریعےان نقصان دہ فقاریہ حشرات کو کنٹرول کرنے میں ممکنہ حد تک کمی لائی جائے

اقدامات :

  • 1990ء سے پی اےآر سی میں چوہوں کے کنٹرول کے لیے ،’5’جنگلی سور کےلیے ‘3’اور سیہہ کےلیے ‘2’ٹیکنالوجیز تیار کی ہیں
  • ان ٹیکنالوجیز کا قومی زرعی تحقیقاتی مرکز میں تجربات کیے گئے اور کھیتوںمیں ان کا مظاہر کیا گیا
  • ان جانوروں پر قابو پا نے کے لیے گھریلو ادارہ جاتی ، سفارت خانو ں اور ہسپتالوں وغیر ہ کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں
  • پی اےآرسی نے اس ضمن میں سیائنسدانوں ، طلباء اور عام صارفین کی استعداد سازی کےلیے تربیت بھی فراہم کی ہے

نتائج :

جنگلی سوروں کا کنٹرول /تدارک

  • خطرناک زہر نومبلور ترغیبی چارہ کے استعمال کو سب سے موثر اور کم خرچ طریقہ پا یا گیا
  • نشہ آور (سوڈیم مونو کلورائڈ)یا سوڈیم فلوروسائنائیڈ کو جانوروں کی چربی یا مکھن میں ملا کر ذبح مرغی ک سر میں رکھنا
  • سوروں کے راستے میں دوا لگے سروں کو مناسب برابر فاصلوں کو زیر زمین دبانا تاکہ دوسرے جانور محفوظ رہیں
  • اس ٹیکنالوجی کو مختلف مظاہروں میں کامیاب پایا گیا
  • ہزار سے زائد سائنسدانوں ، طلبااور عام صارفین کے اس ٹیکنالوجی کے استعمال کی تربیت دی گئی

سیہہ کا تدارک

  • سیہہ کے تدارک کے لیے موثر ٹیکنالوجیز درج ذیل ہیں
  • ایک کارٹرج کو 65فیصد تارکول اور 35فیصد سوڈیم نائٹریٹ سے بھرنا
  • 140سینٹی میڑ لمبے اور 3سینٹی میٹر قطر کے سٹیل پائپ کے ای سرے پر لگا دیں اور اس کو بل کے اندر رکھ دیں اور سر سے مٹی ڈال کر بند کر دیں
  • کارٹرج کے اندر لگے فیوز جو پورے پائپ سے گزر رہا ہے کو چلائیں تاکہ کاربن مونو آکسائیڈ خارج ہونے لگے
Insertion of toxicant paste in culled poultry heads for wild boar control
A carcass of wild boar
Especially designed cartridge is being inserted inside the porcupine den
Fumigated porcupine den
A carcass of porcupine
Newly designed PVC bait station for controlling rats
Contributors
Mr. Abdul Aziz Khan
Dr. Iftikhar Hussain
Mr. Shahid Munir
Mr. Shakeel Ahmed
Mr. Irfan Ahmed