PARC
زرعی خبریں

چئیرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ سارک کراچی

February 17, 2020

<-- wp:html -->

پی اے آر سی کا کراچی میں قائم زرعی تحقیقاتی مرکز (سدرن زون ایگریکلچر ریسرچ سینٹر) سارک، کراچی جو کہ صوبہ بھر میں گندم کی پیداوار بڑھانے جیسے بڑے منصوبوں پر نئی زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے نیز یہ زرعی تحقیقی مرکز نئی ٹیکنالوجی سے زمینداروں اور کسانوں کو روشناس کرانے، ماہی پروری کو فروغ دینے کے لئے مچھلی فارمز کا قیام، جانوروں کی دیکھ بھال اور دیگر اہم زرعی امور کی تحقیق انجام دینے میں سر گرم عمل ہے۔ سارک کراچی کے موجودہ سربراہ ڈاکٹر عطاء اللہ خان بطور ڈائریکٹر جنرل خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پی اے آر سی نے دورہ کے آغاز سارک، کراچی کی زیر نگرانی کام کرنے والے فصلوں کی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے شعبے (کراپ ڈزیزز ریسرچ انسٹیٹیوٹ) سی ڈی آر آئی، کراچی کی تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لینے سے کیاجہاں ڈاکٹر خلیل خانزادہ، سینئر سائنٹفک آفیسر نے گندم کی فصل پر کئے جانے والے تحقیقی تجربات کے بارے میں چیئر مین پی اے آ رسی کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان نے گندم کی فصل میں پائی جانے والی رسٹ کی بیماری پر کی جانے والی تحقیق کے متعلق سائنسدانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ چیئر مین پی اے آر سی نے سی ڈی آر آئی، کراچی کے سائنسدانوں کو ٹماٹر پر کام کرنے کی زور دیا۔ انہوں نے سارک کے تجرباتی کھیتوں پر پانی دینے والے ہائی ایفی شینسی ڈرپ اریگیشن سسٹم کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کامران بخش، سینئر انجینئر نے برازیلین سیڈ لیس لیموں اور انگور لگائے جانے کے لئے زمین کی تیاری کے بارے میں چیئر مین پی اے آر سی کو آگاہ کیا۔ چیئر مین پی اے آر سی اور ڈائریکٹر جنرل سارک کراچی نے ا س موقع پر لیموں اور انگور کے پودے بھی لگائے۔
ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پی اے آر سی نے اپنے دورہ کے موقع پرسارک کراچی کے غذا کے معیار اور تحفظ کے تحقیقی شعبے (فوڈ کوالٹی اینڈ سیفٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ) کابھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹر اخلاق احمد، ڈائریکٹر (فوڈ کوالٹی اینڈ سیفٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)نے لیبارٹر ی میں کی جانے تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر چیئر مین پی اے آر سی نے خشک بیر اور براؤن چاول کی غذائی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی نیز ان پراڈکٹس کی پیداواری ڈیمانڈ بڑھانے کے بارے میں بھی ہدایات دیں۔ فوڈ کوالٹی اینڈ سیفٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹر سندس ریاض، سائنٹفک آفیسر نے بھی لیبارٹری کی نیم، لہسن، پودینہ اور گلاب کی تحقیقی سرگرمیوں اور وائیٹ فلائی کے کنٹرول میں لیبارٹری کے کردار کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عظیم خان نے بشمول آم، پیاز اور ٹماٹر دیگر خشک اشیاء کی ویلیو ایڈڈ پراڈاکٹس تیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں، چیئر مین پی اے آر سی نے کھجور کو خشک کرنے میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ اس مسئلہ پر لیبارٹری میں دو پہلوؤں پر کام ہونا چاہیئے، پہلا کھجور کا جلدی پک جانا اور دوسرا اس کو خشک کرنا اور اس کی ویلیو ایڈیشن کرنا
ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور ڈاکٹر عطاء اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل، سارک کراچی نے ڈاکٹر خالد محمود عراقی، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف کراچی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئر مین پی اے آ رسی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کی بنجر زمین پر سبزیاں ااور پھول گانے کی پیشکش کی۔ چیئر مین پی اے آر سی نے جناب نوشیرواں حیدر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسپراؤٹ بائیو ٹیک لیبیارٹری سے بھی ملاقات کی اور پی اے آر سی سارک کے باہم مل کر بنانا ٹشو کلچر لیب کے طریقہ کار کو بہتر کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے سارک، کراچی کے سائنسدانوں اور دیگر ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے ملک میں خوراک کی خود کفالت اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے پر زور دیا تاکہ ملک زرعی ترقی کی منازل طے کر سکے۔

<-- /wp:html -->