PARC
زرعی خبریں

پی اے آر سی کے ذیلی ادارے سارک کراچی کی جانب سے منعقدہ نمائش

May 8, 2019

پی اے آر سی کے ذیلی ادارے سارک کراچی کی جانب سے کراچی ایکسپو سنٹر میں فوڈ ٹیکنالوجی ایشیا کی تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں رائس ٹیکنالوجی ایشیا، ایگری ٹیکنالوجی ایشیا اور پلاسٹک پیکجنگ اینڈ پرنٹ ایشیا کے تعاون کیا۔ ایکسپو میں مختلف شعبہ جات، انڈسٹری، فوڈ پیکجنگ اینڈ پرنٹنگ اور انجینرنگ کمپنیوں کی جانب سے سٹال لگائے گئے ہیں۔ جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
سارک کی جانب سے نمائش میں فوڈ کوالٹی اینڈ سیفٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، کراپ ڈیزیز ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پیسٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ، پلانٹ انٹروڈکشن انسٹیٹیوٹ، ورٹیبریٹ پیسٹ کنٹرول انسٹیٹیوٹ ازری عمر کوٹ کے ماہرین نے پوسٹرز، ماڈلز، تحریری مواد، ملٹی میڈیا پر یزنٹیشن کے ذریعے آنے والے معززین کو ادارے کے خدمات اور تحقیقاتی سرگرمیوں سے آگاہی دی۔ منتظمین کی جانب سے شرکت کرنے والے اداروں کو اعزازی شیلڈز اور نمائش میں شریک کمپنیوں سے متعلق معلوماتی کتابچے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر چیف سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر طاہر انور نے اپنے انٹرویو میں پی اے آر سی کے ذیلی اداروں اورازری عمر کوٹ کی صحرائی زراعت پر تفصیلی روشنی ڈالی مزید انہوں نے خورد و نوش کی زرعی اجناس اور انکی زہر آلودگی سے متعلق پیسٹ مینجمنٹ کی بنیاد پر خاص معلومات دیں اور سد باب کے بارے میں بتایا۔محترمہ سیدہ عذرا طارق نے چوہوں کی روک تھام اور تدارک سے متعلق روڈنٹ کنٹرول پروگرام کے نقوش اُجاگر کیے۔ مسز راحیلہ منہاس نے مستقبل میں بھی اس انداز کی نمائشوں کے تواتر سے انعقاد و اہتمام پر زور دیا اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تمام انسٹیٹیوٹ کے سربراہان نے ڈائریکٹر جنرل سارک ڈاکٹر سید عاصم ریحان کاظمی کے ہمراہ شیلڈز وصول کیں اور یادگاری تصاویر بنوائیں۔