PARC
زرعی خبریں

چئیرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ ازری ڈیرہ اسمعیل خان

February 11, 2020

<-- wp:html -->

پی اے آرسی کا ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ادارہ صوبہ خیبرپختونخواہ کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے اور غذائی تحفظ کے حصول میں اہم اقدامات کر رہا ہے۔
ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا پی اے آر سی کے ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم زرعی تحقیقی مرکزکا دورہ۔
پی اے آر سی کا زرعی تحقیقاتی مرکز برائے خشک علاقہ جات (ایرڈ زون ریسرچ سینٹر)، ڈیرہ اسماعیل خان جو کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بنجر زمینوں کا قابل کاشت بنانے، بارانی زمینوں کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبے زرعی اراضی کی ہمواری نیز صوبہ بھر میں گندم کی پیداوار بڑھانے جیسے بڑے منصوبوں پر نئی زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ وفاقی ادارے پی اے آ رسی کاڈی آئی خان میں قائم یہ زرعی تحقیقی مرکز نئی ٹیکنالوجی سے زمینداروں اور کسانوں کو روشناس کرانے، ماہی پروری کو فروغ دینے کے لئے مچھلی فارمز کا قیام، جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے ویٹنری سینٹرز پر بھی کام کر رہا ہے۔
ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے کونسل کے ڈیر اسماعیل خان میں قائم زرعی تحقیقاتی مرکز برائے خشک علاقہ جات کا دورہ کیا۔ وفد میں چیئر مین پی اے آر سی کے ہمراہ ڈاکٹر سرفرازاحمد، ممبر قدرتی وسائل، پی اے آر سی، سینئر ڈائریکٹر ورکس انجینئر اظہار الحق قاضی، عزیز اللہ شاہ، ڈائریکٹر زمینی وسائل اور جناب حسن سجاد، انچارج شعبہ تعلقات عامہ، پی اے آر سی اور دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ زرعی تحقیقاتی مرکز برائے خشک علاقہ جات، ڈی آئی خان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان لطیف نے اور تحقیقاتی مرکز کے دیگر اعلی افسران نے ڈاکٹر عظیم خان اور ان کے ہمراہ آنے والے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔چیئر مین پی اے آر سی اور ان کے ہمراہ آنے وفد کے لئے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹر نعمان لطیف سدوزئی، ڈائریکٹر (زرعی تحقیقاتی مرکز برائے خشک علاقہ جات) ڈی آئی خان نے زرعی تحقیقی مرکز کی زیر نگرانی کی جانے والی تحقیقی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر نعمان لطیف نے بریفنگ کے دوران زرعی فارم، جاری تحقیقی منصوبوں اور دیگر ماتحت ریسرچ اسٹیشنزجن میں لکی مروت، ٹانک، وانا اور میرانشاہ شامل ہیں کے متعلق تفصیلا بریفنگ دی، وفد کو پی اے آر سی، ایرڈ زون ریسرچ سینٹر کی جانب سے ڈیر ہ اسماعیل خان میں کاشتکار برادری کے لئے قائم کئے جانے والے زرعی اطلاعی مراکز، مشاورتی مراکز نیز جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے قائم ویٹنری مراکز کے بارے میں بھی بتایا نیز ان تمام مراکز میں خدمات بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ چیئر مین پی اے آر سی اور ان کے وفد کو بریفنگ کے دوران گوشت اور دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لئے AZRCفارم پر خشک چارہ، سائلیج اور گھاس کی تیاری کی ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا گیا نیز ڈیرہ اسماعیل خان کے کسانوں کو صحت، نگہداشت،علاج اور چھوٹے اور بڑے گھاس خور جانوروں کو کھانا کھلانے کے بارے میں مشاورتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں نیز وقتا فوقتا کاشتکار طبقے کے لئے تربیتی کیمپ اور فیلڈ ڈے کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے
چیئر مین پی اے آر سی نے زرعی تحقیقاتی مرکز برائے خشک علاقہ جات، ڈی آئی خان کے زرعی سائنسدانوں و افسران سے فردا فردا تحقیقاتی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور کام کی نوعیت کے مطابق بہتری کے لئے احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان چیئر مین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے زرعی تحقیقاتی مرکز برائے خشک علاقہ جات، ڈی آئی خان کے زرعی فارم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر تجرباتی پلاٹس اور دوسری اگائی گئی فصلات کے بارے جن میں ادویاتی اجناس، دالیں، گندم، مختلف پھل اور سرسوں شامل ہیں کو دیکھاجبکہ گرین ہاؤس، سکرین ہاؤس اور پلاسٹک ٹنل کے علاوہ مصنوعی بارش والے سنٹرل پیوٹ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرعظیم خان نے اس موقع پر فارم کی چار دیواری اور حفاظتی باڑی کا بھی سنگ بنیاد رکھا نیز ازرک سینٹر کے زیر انتظام مختلف کیٹگری کے رہائشی بنگلہ جات و سٹاف کالونی کا بھی موقع پر افتتاح کیا اس کے علاوہ لکی مروت و ٹانک کے نئی تعمیر شدہ دفاتر و کالونی کا معائنہ اور افتتاح کیا۔چیئر مین پی اے آ رسی نے لکی مروت کے مقام پر مقامی کسانوں اور زمینداروں سے خطاب بھی کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پی اے آ رسی نے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخواہ میں زرعی تحقیاتی کے حوالے سے پاکستان زرعی تحقیقاتی کو نسل کی خدمات کا ذکر کیا۔ نیز زمینداروں کی آگاہی کے لئے بروشراور پمفلٹ شائع کرنے کا بھی بتایا۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان، چیئر مین پی اے آر سی نے زرعی تحقیقاتی ادارہ برائے خشک علاقہ جات کے نئے دفتر میں ڈھکی کھجور کا ایک پودا بھی لگایا۔

<-- /wp:html -->

<-- wp:paragraph -->

<-- /wp:paragraph -->