تعارف
علوم نباتات ڈویژن زرعی اجناس،باغات ،سبزیات،چارہ جات اور فصلوں کی پیداوار،ترقی ،فروغ و تحفظکے ساتھ ساتھ فصلوں کی برداشت ،ذخیرہ اور معیار کی پابندی کے مختلف پہلو وں پر سر گرم عمل ہے ۔اس ڈویژن کی سرگرمیوں کے بنیا دی مقاصد قومی سطح پر زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور اسکے حصول کے لیے ،زرعی اورپیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنا اور عصر حا ضر کی جدید ٹیکنا لوجی ،تحقیق سے آگاہی و فروغ، وفاقی ،صوبائی اور بین الصوبائی زرعی اداروں کے مابین روابط کا قیام اور فروغ اس کے علاوہ جملہ زرعی پہلووں سےملکی زراعت کو در پیش مسائل سے حکومت وقت کو بروقت آگاہی دینا ،دو طر فہ قومی ،علاقا ئی،کثیر الاقوامی زرعی روابط کو معرضِ وجود میں لانا اورترقی ،فروغ دینا شامل ہے۔ان مقاصد کےحصول کے لیے ڈویژن درج ذیل سرگرمیاں سر انجام دیتا ہے۔
سرگرمیاں
- قومی زرعی تحقیقی نظام میں شامل اداروں کے مابین جنیاتی مادہ کی تحصیل و تقسیم
- قومی یکساں پیداواری تجرباتْ اور مختلف اناجی فصلوں کی مطابقتی صلاحیت کی جانچکاری
- عمدہ پیداواری اقسام /ہائی برڈز کی تیاری
- زیر تجربات فصلوں (تیلدار بیج/مکئی اور سبزیاں ) کے جینیاتی/سائٹوپلازمی نر اسٹرلیٹی ان برڈ لائنز کی تشخیص
- مختلف بیماریوں کے خلاف مزاحمتی ذرائع کی تشخیص
- مختلف فصلوں اور سبزیات کے لیے معاشی اعتبار سے اہم نقصان دہ کیڑوں کے انسداد کے لیے مربوط انصرام ضار حکمت عملیوں کی تشکیل
ممبر علومِ نباتات ڈویژن
ڈاکٹر
@gmail.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔مضمون۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔