تعارف
تھرڈ پارٹی ایوالشن رپورٹ اوراٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات کی صوبوں کو منتقلی کے بعد نئے حالات کے تناظر میں پی اے آر سی انتظامی کمیٹی کی منظوری سے اکتوبر ۲۰۱۲ میں اس ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیاجس کے مقاصد درج ذیل ہیں۔
اغراض ومقا صد:
- بین الاقوامی و قومی سطح پر زرعی تحقیق کے حوالے سے رابطہ کاری کے لیے سہولیات کی فراہمی
- سی جی آئی اے آ ر (CGIAR)اوردیگر بین الا قوا می تحقیقی اداروں /تنظیموں کے ساتھ روابط قا ئم کر نا اور برقرار رکھنا ۔
- زرعی تحقیق میں نظر انداز شدہ ایسے پہلو وں کی طر ف تو جہ دلا نا تا کہ صو بو ں کے درمیا ن مطا بقت پیدا ہو سکے کیو ں کہ صو بے اپنے زرعی تحقیقی نظام ،وسائل اور تعلیم و تر بیت یا فتہ افراد کے حوالے سے برابر ی کی سطح پر نہیں ہیں ۔
- قو می زرعی تحقیقی نظام میں ہو نے والی تحقیق میں غیر ضروری یکسانیت سے بچاو اور زرعی تحقیق کے صو بائی اور وفاقی اداروں کے درمیا ن زیا دہ سے زیادہ تعاون اور اجتماعی کا وشو ں کو فروغ دینا
- نئی ٹیکنا لو جی کی جلد از جلد متعلقہ حا ملین مفاد (سٹیک ہو لڈر)تک رسا ئی
- استعداد سازی تر بیت و آ گاہی
ڈویژن کو درج ذیل تین نظاما ت (ڈائر یکٹو ریٹ)میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
1. نظامت برائے بین الا قوا می روابط
2. نظا مت برا ئے قو می روابط
3. نظامت تر بیت
ممبر کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ
ڈاکٹر ندیم امجد
parc.nadeem@gmail.com