
تحقیقاتی ادارہ برائے خشک علاقہ جات (ازری) بہاولپور
تحقیقاتی ادارہ برائے خشک علاقہ جات (ازری )بہاولپورکثیر شعبہ جاتی تناظر میں درج ذیل مقاصد اہمیت کے حامل ہیں :
مقاصد
- صحرائی علاقہ جات میں زرعی پیداوار کے لیے نہری نظام کےوسائل کی محدودیت یا عدم دستیابی کا اندازہ لگانا
- چولستان میں زمین کے بہتر زرعی استعمال کے لیےموزوں تکنیک کا استعمال اور خشک علاقہ جات میں درپیش مسائل کے حل کے لیے علاقائی صلاحیتی مراکز قائم کرنا
- جدید ٹیکنالوجیز کی معاشی اور اقتصادی افادیت کا اندازہ لگانا اور نئی زرعی معلومات کا بہتر استعمال اور فروغ
- صحرائی علاقہ چولستان کے ماحولیاتی نظام میں خود انحصاریت کے لیے بائیولوجیکل سسٹم اور ماحولیات کا تحفظ
- ازری بہاولپور گزشتہ دو دہائیوں سےتعین کردہ منشور کے مطابق درج ذیل مقاصدکے حصول کے لیے بر سرکار ہے
منشور
- خشک علاقہ جات کے اہم مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئےموزوں فصلات کا تعارف ،انتخاب ،تجزیہ ،مطابقت اورپیداوری ٹیکنالوجی کا استعمال
- بہاولپور اور چولستان کے خشک اور گرم حالات میں چراگاہوں کی مقامی گھاس کا تعارف، بیجوں کو اکٹھا کرنا،تجزیہ اور غیر مقامی گھاس کو علاقائی حالات سےموافقت کے ساتھ فروغ دینا
- بہاولپور ،چولستان کے کسانوں کو خشک علاقہ جات کے باغاتی پودوں کی پیداواری ٹیکنالوجی (بیر ، فالسہ ، کھجور،انجیروغیرہ)اور باغاتی پودوں کی معیاری اقسام کی تقسیم